آشنا کے ساتھ پکڑے جانے پر شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی

Husband cuts off wife's nose

بھارتی شہری نے آشنا کے ساتھ پکڑے جانے پر بیوی کی ناک کاٹ دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ہردوئی ضلع میں پیش آیا جہاں ایک شوہر نے طیش میں آکر بیوی کی ناک کاٹ دی۔
پولیس نے بتایا کہ رام کھلوان نامی شوہر نے اپنی بیوی پوجا کو فون پر دوسرے مرد کے ساتھ بات کرتے ہوئے سنا اور پھر پیچھا کرتے ہوئے آشنا کے گھر پہنچ گیا جہاں وہ اپنی بیوی کو دیکھ کر آپے سے باہر ہوگیا جس کے بعد دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔

پولیس کے مطابق جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ شوہر نے طیش میں آکر آشنا کے سامنے ہی پوجا کی ناک کاٹ دی جس کے بعد اسے فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے لکھنؤ کے میڈیکل کالج میں منتقل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کی ناک ایک پلاسٹک بیگ میں ڈال کر اسپتال بھجوائی گئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے سرجری کی جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

READ  غزہ شہر سے نہ نکلنے والے دہشتگرد تصور ہوں گے، اسرائیل کی فلسطینیوں کو انخلا کی آخری وارننگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں