بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ نے تصدیق کردی

India was about to impose war on Pakistan again

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنےوا لا تھا۔

امریکی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا میں 8 بڑی جنگیں روکیں جس پر انہیں فخر ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ رکوائی، پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا انہوں نے تجارت کی بنیاد پر جنگیں رُکوائی، پاکستان اور بھارت دونوں اب اچھے اقدامات کررہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے روس اور یوکرین جنگ بھی جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کردی۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھاکہ یوکرین روس جنگ بندی کا معاملہ اتنا طویل ہوجائے گا۔

ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل کےلیے تیار ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایران سے جوہری معاہدے سے متعلق بھی بات چیت کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، میں اس کے لیے تیار ہوں اور اس حوالے سے ایران سے بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔

READ  قطر کے وزیراعظم آج واشنگٹن روانہ ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں