مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں مزید3 نوجوانوں کو شہیدکر دیا

Indian occupation forces martyr 3 more youths in fake encounter

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کشتواڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہیدکیا۔

اطلاعات کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرکے جعلی مقابلے میں شہیدکیا گیا۔

مقامی افراد کا کہنا تھا کہ یہ نوجوان بے قصور تھے اور انہیں عسکریت پسند قرار دینے کے لیے جعلی مقابلے میں مارا گیا۔

READ  کچے کے ڈاکوؤں کو تاوان کی ادائیگی کے بعد پشاورکا نوجوان گھر پہنچ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں