ہرمز میں مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائےگا: ایران کا امریکاکو واضح پیغام

Interference in Hormuz will be considered a violation of ceasefire

ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نےکہا ہےکہ آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

امریکی صدر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ابراہیم عزیزی نے کہاکہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کا انتظام ٹرمپ کے فریب دینے والے بیانات سے نہیں ہوگا، آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے معاملات میں بیان بازی کی گنجائش نہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے آج سے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لیے کوشش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ امریکا ‘ پراجیکٹ فریڈم’ کا آغاز مشرق وسطیٰ کے وقت کےمطابق آج صبح سے شروع کرے گا، غیرجانب دار ممالک کے جہازوں کو ہرمز سے محفوظ راستہ فراہم کریں گے۔

READ  غزہ میں تعینات کی جانیوالی بین الاقوامی فورس میں پاکستانی فوجی بھی شامل ہوسکتے ہیں: اسرائیلی اخبار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں