سعودی عرب انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کونسل کا رکن بن گیا

International Maritime Organization Council

سعودی عرب 2027-2026 کے لیے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کونسل کا رکن بن گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق لندن میں ہوئے انتخاب میں سعودی عرب کے حق میں 142 ووٹ ڈالے گئے۔

جس کے بعد سعودی عرب 2027-2026 کے لیے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کونسل کا رکن بن گیا۔

سعودی وزیرٹرانسپورٹ صالح الجاسر کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی سمندری ٹرانسپورٹ کے لیے سعودی وژن 2030 کے ہدف کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندری تنظیم میں رکنیت دنیا سعودی عرب کی صلاحیتوں اور قیادت پر اعتماد ہے، یہ کامیابی، سمندری ٹرانسپورٹ کے لیے سعودی وژن 2030 کے تحت ترقی کے ہدف کا نتیجہ ہے۔

READ  برقع پوش خاتون کی بہادری نے ماں بچوں کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں