ایران کا 4 اسرائیلی ایف 35 گرانےکا دعویٰ، امریکی طیارہ سازکمپنی کے شیئرز گرنے لگے

Iran claims to have shot down 4 Israeli F-35s

ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران کی جانب سے 4 اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارے گرانے کے دعوے کے بعد امریکی کمپنی لاک ہِیڈ مارٹن کے شیئرز گرنے لگے۔

اسرائیل کے زیر استعمال جدید ترین ففتھ جنریشن اسٹیلتھ ایف 35 طیارے بنانے والی امریکی کمپنی کے شیئرز ایک روز کے دوران تقریباً 4 فیصد گرگئے۔

خیال رہے کہ حالیہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران کی جانب سے اب تک ایرانی فضائی حدود میں 4 اسرائیلی ایف 35 طیارے گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج اب تک ایرانی دعوؤں کی تردید کرتی آئی ہے۔

READ  آبنائے ہرمز بندش: روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن ہونے لگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں