ایران جوہری پروگرام سے متعلق سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے آمادہ ہے

Iran ready to resume diplomatic talks on nuclear program

ایران جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کو خط لکھ کر زور دیا کہ تمام فریقین سنجیدگی اور خیرسگالی کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی بحالی کا انحصار فریقین کے سنجیدہ رویے اور ایسے اقدامات سے گریز پر ہے جو بات چیت کی کامیابی کو متاثر کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کا عمل شروع کیا، جس پر ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر قانونی اور غیر معقول قرار دیا۔

یورپی ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں الزام عائد کیا کہ ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی اور اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔

READ  ایران کا آیت اللہ خامنہ ای کے ’خون کا بدلہ‘ لینے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں