اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا منصوبہ بے نقاب

Israel's plan to sink Global Resistance Flotilla boats exposed

فلسطین پر قابض صیہونی فورسز کا غزہ کی امداد کے لیے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے لیے امداد لے جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے اور ہائی رسک زون میں داخل ہونے پر اسرائیلی بحری جہازوں نے بیڑے کی دو مرکزی کشتیوں کا گھیراؤ کیا اور ان کے کمیونیکیشن آلات کو جام کر دیا۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے kan کے مطابق اسرائیل بیڑے کو روکنے کے لیے بعض کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے۔

دوسری جانب اٹلی کے جہاز پیچھے ہٹانے کے فیصلے پر اقوام متحدہ کی فلسطین کے لیے خصوصی نمائندہ فرانسیسکا البانیز نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اسرائیل کو مزید مظالم اور نسل کشی کے لیے کھلا چھوڑنے کے مترادف ہے۔

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے خبردار کیا ہے کہ پُرامن مشن پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرم ہوگا۔

READ  ایران جنگ سے امریکی عوام کو بھاری قیمت چکانے کے سوا کچھ نہیں ملا، امریکی سینیٹر کی ٹرمپ پر تنقید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں