دشت میں ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، متعدد مسافر زخمی

Jaffar Express bogies derailed due to explosion

کوئٹہ: ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو کوئٹہ لانے کیلئے ایمبولینسیں دشت روانہ کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آرہی تھی۔

READ  دہشتگردی کو محرومی سے کیسے جوڑا جاسکتا ہے؟ وزیراعلیٰ بلوچستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں