پولیس کو کھیت سے آلہ قتل اور ایک بیگ ملا ہے، آلہ قتل پر انگلیوں کے نشانات موجود ہیں، پولیس نے اپنی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تاہم لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی، پوسٹ مارٹم کے بعد اسے امانتاً سپردِ خاک کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق 14 سالہ نامعلوم لڑکی شدید زخمی حالت میں کوٹ رادھا کشن کے نواحی علاقے بھمبہ کلاں میں کھیت سے ملی، اسے اسپتال پہنچایا گیا، مگر وہ دم توڑ گئی، ابتدائی اطلاع کے مطابق لوگوں نے لڑکی کے ساتھ ایک عورت اور مرد کو دیکھا تھا۔پولیس کو کھیت سے آلہ قتل اور ایک بیگ ملا ہے، آلہ قتل پر انگلیوں کے نشانات موجود ہیں، پولیس نے اپنی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تاہم لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی، پوسٹ مارٹم کے بعد اسے امانتاً سپردِ خاک کردیا گیا۔
ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، جو لڑکی کے ورثاء اور ملزموں کو تلاش کر رہی ہیں۔
پوسٹمارٹم کے بعد لڑکی کی لاش امانتاً قصور میں دفن کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزموں کا سراغ لگا لیا جائے گا۔






تبصرے بند ہیں