خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر نئی تعمیرات روکنے کا فیصلہ

Khyber Pakhtunkhwa

پشاور: خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر نئی تعمیرات کرنے پر عارضی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری کے پی نے بتایا کہ صوبے کے سیاحتی مقامات پر نئی تعمیرات پر عارضی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد تعمیراتی کام کیلئے جاری این او سیز بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات کا قدرتی حسن برقرار رکھنے اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے اقدامات کیے ہیں جب کہ سیاحتی مقامات میں تجاوزات اور ناقص نکاسی آب کا نظام بھی زیرغور ہے۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کاغان، ناران اور دیگر سیاحتی مقامات کیلئے قائم اتھارٹیز ماسٹر پلان کے تحت کام کریں۔

READ  پشاور میں ہسپانوی ثقافت کی جھلک، فلیمنکو رقص نے سماں باندھ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں