راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کا قتل اہم شواہد ملنے کے بعد قبر کی رسیدیں

Married woman murdered in Rawalpindi

پولیس نے مقتولہ کے خاوند کی مدعیت میں درج مقدمے میں مزید 4 دفعات شامل کرلیں، مقتولہ کے قتل کے حوالے سے اضافی دفعات پر مشتمل ایف آئی آر سامنے آگئی۔

مقدمے میں قتل، سہولت کاری اور شواہد چھپانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، قتل کے واقعہ میں سہولت کاری کرنے والے گرفتار تین ملزمان سے اہم شواہد حاصل کرلیے گئے، تینوں ملزمان سے قبر کی رسدیں، بیلچہ برآمد کر لیا گیا۔
ولیس کا کہنا ہے کہ گورکن، سیکریٹری قبرستان اور رکشہ ڈرائیور کی نشاندہی پر برآمد کیے گئے، لڑکی کو 17 اور 18 جولائی کے درمیانی رات گلا دبا کر قتل کرکے دفنایا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق 19 سالہ لڑکی کی شادی 7 ماہ پہلے جنوری میں ہوئی تھی، مقتولہ کے شوہر ضیاء الرحمان نے قتل کے چار دن بعد 21 جولائی کو ایف آئی آر بھی درج کروائی کہ اس کی بیوی گھر سے بھاگ گئی ہے اور عثمان نامی شخص سے غیر شرعی نکاح کر لیا ہے

READ  کراچی: انڈس اسپتال میں ریبیز سے متاثرہ 17 سالہ لڑکی انتقال کرگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں