سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی ساس انتقال کر گئیں۔
اس بات کی تصدیق مریم اورنگزیب کے اہلِ خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ دوپہر ڈیڑھ بجے ایونٹ کمپلیکس جی او آر ون میں ادا کی جائے گی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مریم اورنگزیب کی ساس کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مریم اورنگزیب اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی۔






تبصرے بند ہیں