پنجاب: مریم نواز نے لائیو اسٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا، 16 ارب 20 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دینے کا اعلان

Maryam Nawaz inaugurates Livestock Card Phase 2

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لائیو اسٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ لائیو اسٹاک کارڈ فیز 1 کے قرضوں کی واپسی کی شرح 96 فیصد رہی۔

لائیو اسٹاک کارڈ فیز 2 کے تحت فارمرز کو 16 ارب 20 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے جبکہ فی مویشی 27 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
فارمرز قرض کی رقم کا 25 فیصد حصہ اے ٹی ایم کے ذریعے نقد بھی حاصل کر سکیں گے۔

بریفنگ کے مطابق سعودی عرب، چین، آذربائیجان اور یورپی منڈیوں میں گوشت برآمد کرنے کے معاہدے کیے گئے ہیں، پنجاب کی گوشت کی برآمدات میں ایک سال کے دوران 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

READ  فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں