محسن نقوی اور بلاول بھٹو کی ملاقات، گورنر راج کے بعد کی سیاسی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال

Meeting between Mohsin Naqvi and Bilawal Bhutto

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات بلاول بھٹو کے چیمبر میں ہوئی۔

ملاقات میں خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ ملاقات میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد کی سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرِ داخلہ نے خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتِ حال سے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کچھ دیر تک جاری رہی۔

READ  لاہور: بزرگ خاتون سے زیورات چھیننے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں