کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل، صارفین کو مشکلات

Mobile internet service suspended in Quetta for third day

کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔

جیو نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ہفتے کو معطل ہونی والی موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس اب تک بحال نہ ہوسکی جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ کی معطلی سےکاروباری افراد اور طلبہ سمیت ہرطرح کےصارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ سےاندرون ملک اور چمن کےلیےٹرین سروس بھی تیسرے روز معطل ہے جب کہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفرایکسپریس آج تیسرے روزبھی روانہ نہیں ہوسکی۔

ریلوے حکام کے مطابق چمن کے لیے پیسنجر ٹرین بھی آج روانہ نہیں ہوئی اور ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بناء پر معطل کی گئی ہے۔

READ  12 ربیع الاوّل کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے: حافظ نعیم الرحمٰن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں