کوئٹہ: مضر صحت آئسکریم کھانے سے 20 سے زائد بچوں کی حالت غیر

More than 20 children fall ill after eating unhealthy ice cream

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مبینہ طور پر مضر صحت آئسکریم کھانے سے 20 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔

سول اسپتال کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالہادی نے جیو نیوز کو بتایا کہ سریاب کے علاقوں کیچی بیگ، قمبرانی روڈ اور بشیر چوک کے علاقوں سے 20 سے زائد بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں سول اسپتال لایا گیا۔ڈاکٹر عبدالہادی کے مطابق متاثرہ بچوں سے متعلق مبینہ طور پر بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے ایک آئس کریم کھائی تھی جو مضر صحت تھی۔

ڈاکٹر عبدالہادی نے مزید بتایا کہ8 بچوں کو ابتدائی طبی امدا دکے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جب کہ12 بچوں کو ابھی تک نگہداشت میں رکھا گیا تاہم کسی بچے کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

دوسری جانب پولیس نے والدین کی اطلاع پر آئس کریم فروخت کرنے والے کی تلاش شروع کردی۔

READ  کراچی، ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، لڑکی جاں بحق، 2 زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں