وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی آدھی سے زائد بیوروکریسی نے پرتگال میں جائیدادیں خرید لی ہیں اور اب پرتگالی شہریت حاصل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ سب نامور بیوروکریٹس ہیں، جو اربوں روپے ہڑپ کر کے سکون سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ایک قریبی بیوروکریٹ نے صرف بیٹیوں کی شادی پر 4 ارب روپے بطور سلامی وصول کیے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے پاس نہ بیرونِ ملک شہریت ہوتی ہے اور نہ ہی غیرملکی جائیدادیں، کیونکہ انہیں انتخابات لڑنے ہوتے ہیں، جب کہ ملک کی بیوروکریسی پاک سرزمین کو آلودہ کر رہی ہے۔






تبصرے بند ہیں