کراچی: مفتی منیب الرحمان ڈینگی میں مبتلا، نجی اسپتال میں داخل

ا ٹیکس

معروف عالم دین اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان ڈینگی میں مبتلا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مفتی عبدالرزاق نقشبندی کا بتانا ہے کہ اب مفتی منیب کی طبیعت قدرے بہتر ہے اور انہوں نے اسپتال میں نمازیں بھی ادا کیں۔

مفتی عبدالرزاق نقشبندی کے مطابق ڈاکٹرز نے مفتی منیب کو مکمل آرام کا مشورہ دیاہے، امید ہے کہ ڈاکٹرز مفتی صاحب کو بدھ کو اسپتال سے گھر منتقل ہو نے کی اجازت دے دیں گے۔

اہلخانہ نے مفتی منیب الرحمان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

READ  سخت اقدامات اور مؤثر تحقیقات سے سانحہ گل پلازہ کے حقائق منظر عام پر لائیں گے: ضیاء لنجار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں