ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے زور دیا ہے کہ مسلمانوں کو اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کر دینے چاہییں
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر اور کابینہ سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست شرمناک جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، انہیں محض بیانات پر اکتفا کرنے کے بجائے اسرائیل سے تمام تعلقات منقطع کر دینے چاہییں۔
سید علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ اس وقت اسرائیل کے خلاف نفرت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار بنتا جا رہا ہے۔






تبصرے بند ہیں