اچھرہ: ٹیوشن سینٹر میں 12سالہ لڑکی کی پراسرار ہلاکت، تحقیقات میں اہم پیش رفت

پولیس ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد طالبہ کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ ٹیوشن سینٹر مالک کی دو بیٹیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے علاوہ ازیں مجموعی طور زیر حراست تین افراد سے تفتیش جاری ہے۔ یاد رہے اس سے پہلے لڑکیوں کا والد روف پولیس کی حراست میں تھا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 12 سالہ لڑکی کے گلے پر رسی کے پھندے کا واضح نشان موجود ہے، طالبہ کی موت گلے میں پھندا لگنے سے واقع ہوئی جبکہ جسم پر تشدد یا زبردستی کے کوئی واضح نشانات نہیں ملے۔ ترجمان پولیس کے مطابق واش روم کا دروازہ لاک نہیں تھا، ہلاک ہونے والی نعیمہ کی چھوٹی بہن نے سب سے پہلے واش روم کا دروازہ کھولا، دروازہ نہ کھلنے پر بڑی بہن نے آکر دروازہ کھولا تو نعیمہ کی لاش دیکھی۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ حتمی رائے فرانزک اور کیمیکل ایگزامینر رپورٹس موصول ہونے کے بعد دی جائے گی، جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد اکٹھے کر کے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ Mysterious death of a 12-year-old girl at a tuition center

پولیس ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد طالبہ کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ ٹیوشن سینٹر مالک کی دو بیٹیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے علاوہ ازیں مجموعی طور زیر حراست تین افراد سے تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے اس سے پہلے لڑکیوں کا والد روف پولیس کی حراست میں تھا۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 12 سالہ لڑکی کے گلے پر رسی کے پھندے کا واضح نشان موجود ہے، طالبہ کی موت گلے میں پھندا لگنے سے واقع ہوئی جبکہ جسم پر تشدد یا زبردستی کے کوئی واضح نشانات نہیں ملے۔

ترجمان پولیس کے مطابق واش روم کا دروازہ لاک نہیں تھا، ہلاک ہونے والی نعیمہ کی چھوٹی بہن نے سب سے پہلے واش روم کا دروازہ کھولا، دروازہ نہ کھلنے پر بڑی بہن نے آکر دروازہ کھولا تو نعیمہ کی لاش دیکھی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ حتمی رائے فرانزک اور کیمیکل ایگزامینر رپورٹس موصول ہونے کے بعد دی جائے گی، جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد اکٹھے کر کے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق کیس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، تفتیش میں مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

READ  کراچی؛ شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جانے والی خاتون کے قتل کی فوٹیج سامنے آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں