قومی ائیرلائن کی ائیرکرافٹ انجینئرز کو مذاکرات کی پیشکش، انجینئرز کی کلیئرنس پر ضروری پروازیں روانہ

National airline offers talks to aircraft engineers

کراچی: قومی ائیرلائن کی انتظامیہ نے احتجاج پر موجود ائیر کرافٹ انجینئرز کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔

تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز نے آج غیر اعلانیہ احتجاج کیا تاہم ضروری امور انجام دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے ائیرکرافٹ انجینئرز کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور انجینئرز سے ضروری پروازوں کی کلیئرنس کرنےکی بھی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرکرافٹ انجینئرز نے معاملات حل ہونے تک صرف ضروری پروازوں کی کلیئرنس کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد آج تمام قومی ائیرلائن کی پروازوں بروقت کلیئرنس کے باعث وقت پر روانہ ہوئی ہیں۔

READ  آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کی کوریج کے لیے 14 ہزار صحافیوں نے رجسٹریشن کرالی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں