بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے: محمود خان اچکزئی

Negotiations cannot take place without meeting the PTI founder

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

ژوب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ مسئلے کا حل چاہتے ہیں تو حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کروانا ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گارنٹی دیتے ہیں بانی سے ملاقات کے بعد تمام مسائل کے حل تک مذاکرات ختم نہیں ہوں گے۔ مسائل کے حل تک مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بانی پی ٹی آئی جو کہیں گے، ہم وہی بات آگے پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلے کا حل چاہتے ہیں تو ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنا ہوگا۔ سیاسی بحران کا حل مذاکرات اور آئین کی بالادستی میں ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں آئین کی بالادستی پر متفق ہوں۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگا تو ملک کا ہر چوراہا بند کریں گے۔ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

گورنر راج نافذ کیا گیا تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔ گورنر راج کی صورت میں ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ ہم شہباز حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔

READ  بغیر کسی آرڈر کے زبانی طور پر قبضے کیسے دلوائے جا رہےہیں؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں