نیتن یاہو نے ایرانی نظام ختم کرنے کی بجائے اسے اور مضبوط کردیا، سابق اسرائیلی نائب چیف آف اسٹاف

Netanyahu strengthened the Iranian regime instead of destroying it,

سابق اسرائیلی نائب چیف آف اسٹاف یائیر گولان نے نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی نظام ختم کرنے کی بجائے اسے اور مضبوط کردیا ہے۔

ایک بیان میں یائیر گولان نے کہا کہ نیتن یاہو نے ایرانی نظام ختم کرنے کی بجائے اسے اور مضبوط کردیا ہے، اس جنگ میں ایران اسٹریٹیجک فوقیت کے ساتھ ابھرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے خود کو اسرائیلی سکیورٹی کے لیے خطرہ ثابت کردیا وہ اب ایک دن کے لیے بھی اقتدار میں رہنے کے اہل نہیں رہے۔

یائیر گولان کا کہنا تھاکہ 7 اکتوبر کی ناکام کابینہ کو اگلے دور کی قیادت نہیں کرنی چاہیے، اسرائیل کی حقیقی سکیورٹی کے لیے حکومت کا بدلنا ضروری ہے۔

READ  ٹرمپ نے ہمیں دہشتگرد قرار دیا جبکہ ہم خود دہشتگردی کا نشانہ بنے ہیں، ایرانی صدر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں