ایران: صوبہ فارس میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

New natural gas reserves discovered in Fars province

ایران نے جنوبی صوبے فارس میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق نئی گیس فیلڈ میں 7.5 ٹریلین کیوبک فٹ سے زائد گیس موجود ہے۔

ایرانی وزیرِ تیل محسن پاک نژاد کے مطابق نئے ذخائر میں سے تقریباً 5.7 ٹریلین کیوبک فٹ گیس قابلِ حصول ہے، جو جنوبی پارس گیس فیلڈ کے ایک فیز سے تقریباً 15 سال کی پیداوار کے برابر ہے۔
محسن پاک نژاد نے بتایا کہ نئی گیس فیلڈ میں موجود گیس سویٹ گیس ہے، جس کے باعث اس کی ترقی اور پیداواری اخراجات نسبتاً کم ہوں گے۔

ایرانی وزیرِ تیل کے مطابق گیس فیلڈ میں گیس کنڈینسیٹ کے نمایاں ذخائر بھی موجود ہیں، جو ایران کے لیے دہائیوں تک ارب ڈالرز کے حصول کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

READ  مدرسے کے مہتمم کا 12 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، ملزم کی عدالت سے ضمانت منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں