رمضان کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کا نیا شیڈول جاری

New schedule for visiting Riyadh Al-Jannah during Ramadan released

مدینہ منورہ میں رمضان کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا۔

پہلے 2 عشروں میں مردوں کے لیے ریاض الجنہ کی زیارت کے 2 اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔

مردوں کیلئے زیارت کا پہلا وقت صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ دوسرا وقت رات 2 سے صبح 5 بجے تک کا ہے۔

اسی طرح خواتین کے لیے وقت رات 11 سے 1:40 اور صبح 6 سے 11 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

تیسرے عشرے میں ریاض الجنہ کی زیارت کیلئے مردوں کے لیے3 اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔

تیسرے عشرے میں مردوں کے لیے پہلا وقت صبح 11:20 سے رات 8 بجے، دوسرا وقت رات 11 سے12 بجے تک اور تیسرا وقت صبح 2 سے 5 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

خواتین کے لیے تیسرے عشرے میں صبح 6 سے 11 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

READ  بھارتی پارلیمنٹ میں دفتری اوقات کے بعد دفتر کی فون کال اور ای میل نظر انداز کرنے کا حق دینے کا بل پیش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں