لانگ مارچ کی سیکیورٹی کیلئے سندھ پولیس اور ایف سی اہلکاروں کو واپسی کے احکامات

Orders issued for the return of Sindh Police

لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے سندھ پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی واپسی کے احکامات جاری کردیے گئے۔

ذرائع وزارتِ داخلہ کے مطابق سندھ پولیس کے 2 ہزار اور ایف سی کے 3 ہزار اہلکار اسلام آباد لائے گئے تھے۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر موجود ریت کی بوریوں سے بھرے کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں جبکہ شہر بھر سے 50 فیصد کنٹینرز کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون اور اطراف میں موجود کنٹینرز کو آج شام تک ہٹا دیا جائے گا۔

READ  مون سون کے 8 ویں اسپیل کا آغاز ، 7 اسپیلز میں کتنی اموات ہوئیں؟ اعداد و شمار جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں