کراچی: طلبہ سے ویپ برآمد ہونے پر اسکولوں کے اطراف دکانوں اور کیفے کی نگرانی کا حکم

Orders to monitor shops and cafes around schools

محکمہ تعلیم سندھ نے بچوں کے بیگز سے ویپ نکلنے کی شکایات پر اسکولوں کے اطراف دکانوں اور کیفیز کی نگرانی کا حکم دیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کلاس 9 تا 12 کے طلبا میں ویپ کے استعمال پر تشویش ہے،طلبہ کے بیگز کی چیکنگ میں ویپ ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طلبہ نے ویپ قریبی دکانوں اور کیفے سے خریدنے کا اعتراف کیا، لہٰذااسکولوں کے اطراف دکانوں اور کیفیز کی سختی سے نگرانی کی جائے۔

محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کیفیز اور دکانوں کی انسپکشن یقینی بنائیں، ضرورت پڑنے پر تعلیمی اداروں کے قریب کیفے منتقل کیے جائیں۔

READ  سکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کیلئے جاسوسی کرنیوالے 3 افراد کو گرفتار کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں