’ہماری ترجیح غزہ میں جنگ بندی ہے‘ سعودی وزیر خارجہ کا اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے سوال پر جواب

Our priority is a ceasefire in Gaza

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دورہ روس کے دوران ماسکو میں روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر صحافیوں نے سعودی وزیر خارجہ سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات کے بارے میں سوال کیا جس کے جواب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری موجودہ ترجیح غزہ میں مستقل جنگ بندی ہے۔

دوسری جانب سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق خفیہ ملاقات میں ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات کے بعد شہزادہ خالد بن سلمان نے ایرانی چیف آف اسٹاف سے ٹیلی فون پر بات چیت بھی کی۔

READ  وعدے کے مطابق فلوٹیلا کے شرکا کو جیل میں دہشتگردوں جیسی حالت میں رکھا ہے، اسرائیل وزیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں