پاکستان سپر لیگ کا لندن روڈ شو آج لارڈز میں ہوگا،کئی کرکٹرز مدعو

Pakistan Super League's London roadshow

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے قبل لندن میں روڈ شو آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شو میں کئی سابق اور موجودہ کرکٹرزموجود ہوں گے جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔

معروف گلوکار علی ظفر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

اس روڈ شو میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

تقریب مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگی۔

READ  مجھے کپتان کی فکر ہے، 3 سال سے انکی تصویر تک نہیں دیکھی: وسیم اکرم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں