بلوچستان بھر میں 3 روز کیلئے مسافربس سروس معطل کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

Passenger bus service suspended for 3 days across Balochistan

بلوچستان بھر میں 3 روز کے لیے مسافربس ٹرانسپورٹ معطل رہےگی، یہ فیصلہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں تین روز کے لیے مسافربس ٹرانسپورٹ معطل رہےگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 12 تا 14 نومبر تک تمام بس ٹرانسپورٹس بند رہیں گی۔

ٹرانسپورٹ بند رکھنےکا فیصلہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرکیا گیا، صوبےکی تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ اس حکم نامے پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں۔

READ  لسبیلہ: اوتھل میں مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر، 6 افراد جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں