سہیل آفریدی کی بطور وزیرِ اعلیٰ تقرری کیخلاف درخواست غیر مؤثر قرار

Petition against Sohail Afridi’s appointment as Chief Minister declared infructuous

وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی بطور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا تقرری کے خلاف درخواست غیر مؤثر قرار دے دی۔

آئینی عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد درخواست پر مزید کارروائی نہیں ہو سکتی، اس وقت سہیل آفریدی وزیرِ اعلیٰ کے عہدے پر نہیں۔
جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی الگ قانونی معاملات ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کو بھی چیلنج کرنا چاہتا ہوں۔

آئینی عدالت کے چیف جسٹس نے کہا کہ ایمرجنسی کے خاتمے اور وزیرِ اعلیٰ کی بحالی کی صورت میں نئی درخواست دائر کی جا سکتی ہے۔

READ  اڈیالہ جیل میں 3 قیدیوں کی طبیعت ناساز، ایک اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں