کے الیکٹرک کے کیبل فالٹ کے باعث پپری پمپنگ اسٹیشن مکمل بند

Pipri pumping station completely shut down due to K-Electric cable fault

کراچی: پپری پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے کیبل فالٹ کے باعث پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہوگیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پپری پمپنگ اسٹیشن پر کیبل فالٹ ہوا ہےجس کے بعد پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہوگیا ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 145 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے اور بجلی کی بحالی کے حوالے سے اقدامات کے لیے کے الیکٹرک انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہیں۔

واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ پمپنگ اسٹیشن بند ہونے سے لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، بن قاسم اور ڈی ایچ اے کے علاقے متاثر ہونگے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کیبل فالٹ رات 10 بج کر 15 منٹ پر ہوا اور فالٹ تاحال درست نہیں ہوسکا ہے۔

READ  فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں