سونا عوام کی پہنچ سے مزید دوور، آج بھی قیمت میں ہوشربا اضافہ

price still rising sharply today

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق روس یوکرین کے درمیان کشیدگی بڑھنے سے سونے کی ڈیمانڈ میں دوبارہ اضافے سے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 59ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 347ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو سونے کی قیمتوں میں یک دم بڑا اضافہ ہوگیا۔

اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 900 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 53ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 5ہزار 058روپے بڑھ کر 3لاکھ 2ہزار 726روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 356روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 962روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

READ  چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں