وزیراعظم کا محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط، مذاکرات کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھ کر انہیں مذاکرات کی دعوت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے خط میں مذاکرات کی دعوت دی گئی، وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو ملاقات اور الیکشن کمیشن تعیناتیوں سے متعلق خط لکھا گیا۔

اپوزیشن ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ حکومت ماضی کی ملاقاتوں کی کمٹمنٹ سے پیچھے ہٹتی نظر آرہی ہے، خط موصول ہوا ہے، رانا ثنا اللّٰہ اور دیگر سے توقع رکھتے ہیں اپنی زبان پر قائم رہیں گے۔

READ  انگلینڈ ون ڈے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں