کراچی: پنجاب کالونی پر پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر جاری احتجاج ختم،ٹریفک بحال

Protest over lack of water and electricity supply in Punjab Colony ends

کراچی کے علاقے پنجاب کالونی کے مکینوں نے پانی وبجلی بحال ہونے کے بعد 5 گھنٹوں سے زائد احتجاج ختم کردیا۔

احتجاج پنجاب کالونی میں واقع ایک بلڈنگ کے مکینوں کی جانب سے کیاجارہاتھا ۔

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے دوران پنجاب کالونی سے ڈیفنس موڑ آنے اور جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے تھے تاہم اب احتجاج ختم ہونے کے بعد ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جمعے کی صبح کے الیکٹرک کی جانب سےکنڈا مافیاکے خلاف کارروائی کی گئی ، اس دوران پی این ٹی کالونی کے مکینوں سے کے الیکٹرک عملے کا جھگڑا ہوا، جھگڑے کے سبب ہماری عمارت کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی تھی۔

READ  غزہ: 2023ء کی تباہ عمارت کے ملبے سے ملی 100 فلسطینی شہداء کی لاشوں کی اجتماعی تدفین آج ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں