پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

PTI leader Shibli Faraz shifted to hospital due to chest pain

پشاور: پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو رات گئے سینے میں تکلیف کے باعث پی آئی سی پشاور منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ شبلی فراز کو دل کی تکلیف کی شکایت کے بعد اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے شبلی فرازکو 24 گھنٹے کے لیے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیم آج پی ٹی آئی رہنما کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔

READ  ایران پر حملہ: نیویارک ٹائمز کی امریکی صدر پر سخت تنقید، غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں