پی آئی اے کی خریداری کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع

purchase of PIA

اسلام آباد: قومی ائیرلائن کی خریداری کے لیے اظہاردلچسپی جمع کرانےکی آخری تاریخ 19جون تک بڑھادی گئی۔

نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پی آئی کی خریداری کے لیے آخری تاریخ سرکاری طور پر 15 دن کے لیے بڑھائی گئی ہے، اظہار دلچسپی کی تاریخ جو پہلے 3 جون تھی اب اسے عید کی وجہ سے 19 جون کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ نجکاری کی دیگر تمام شرائط جوں کی توں رہیں گی۔

READ  پراپرٹی فائلوں کی خرید و فروخت کی قانونی حیثیت، فراڈ روکنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں