ریلوے نے 2 ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ کرایوں میں اضافہ کردیا

Railways increases fares for the second time in 2 weeks

مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔

محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے۔ 2 ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ریلوے نے 18 جون کو بھی کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کیا تھا۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 4 جولائی سے ہوگا۔

ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوےکو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔
+

READ  کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل، صارفین کو مشکلات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں