کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

Rain likely in Karachi within 24 hours

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں 24گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہے گا اور اس دوران ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان، سبی، کوہلو، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ ، لورالائی، خضدار، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد اور گردونواح میں آج بارش متوقع ہے جب کہ ژوب، قلات، آواران اور لسبیلہ میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

READ  دیر بالا؛ سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں