امریکا کی فورڈہم یونیورسٹی کی کلاس 1969 کی ایک انگوٹھی، جو لانگ آئی لینڈ ساؤنڈ (نیو یارک) میں کھو گئی تھی، 56 برس بعد اپنے اصل مالک کو واپس مل گئی۔
پورٹ جیفرسن کے رہائشی ڈیو اولوسکی، جو میٹل ڈیٹیکٹر کے شوقین ہیں اور اکثر ماؤنٹ سینائی کے سیڈار بیچ پر جاتے ہیں، نے بتایا کہ انہیں حال ہی میں مٹی کے اندر ایک فٹ سے زیادہ گہرائی میں یہ انگوٹھی ملی۔
انگوٹھی پر ’’الفریڈ ڈی اسٹیفانو، کلاس آف 1969، فورڈہم یونیورسٹی‘‘ درج تھا۔ ڈیو نے بتایا کہ پہلے یہ سوال تھا کہ اس انگوٹھی کا کیا کیا جائے، جس پر ان کی اہلیہ نے کہا کہ اگر تمہاری انگوٹھی کھو جائے تو کیا تم نہیں چاہو گے کہ وہ واپس لوٹائی جائے؟ یہی جواب کافی تھا۔
بعد ازاں ڈیو نے فورڈہم کلاس آف 1969 کے فیس بک پیج کی منتظم کیرن میننگ سے رابطہ کیا، جنہوں نے انہیں الفریڈ ڈی اسٹیفانو تک پہنچایا، جو اس وقت ٹیکساس میں مقیم ہیں۔






تبصرے بند ہیں