چین میں روبوٹک مشینیں کسانوں کی نئی طاقت بن گئیں

Robotic machines have become a new source of strength for farmers in China.

چینی ٹیکنالوجی نے کپاس کی کاشت بدل دی اور روبوٹک مشینیں کسانوں کی نئی طاقت بن گئی ہیں، چین نے اب سنکیانگ صوبے میں کپاس کی چوٹی کاٹنے کے 108 بازوؤں والا روبوٹ متعارف کرا دیا ہے۔

چین کے سنکیانگ علاقے میں جدید زرعی ٹیکنالوجی نے کپاس کی کاشت میں انقلاب برپا کر دیا ہے، جہاں روایتی مزدوری کی جگہ روبوٹک کاٹن ٹاپرز (پودے کی چوٹی تراشنے والے روبوٹ) نے سنبھال لی ہے۔

کپاس کے کھیتوں میں 8 ٹن وزنی اور 3.8 میٹر بلند روبوٹ جدید سینسرز، مشین وژن اور 108 خودکار مکینیکل بازوؤں کی مدد سے نہایت درستگی کے ساتھ کپاس کے پودوں کی ٹاپنگ کر رہے ہیں اور کسان ٹیبلٹ کے ذریعے مشین کی کارکردگی اور ڈیٹا لمحہ بہ لمحہ دیکھ سکتے ہیں۔
یہ روبوٹ کپاس کے کھیتوں میں ایک سست رفتار ٹینک کی طرح چلتا ہے، اور ایک گھنٹے میں 3 لاکھ سے زیادہ کٹ لگاتا ہے۔ یہ کسی سپر ہیرو فلم کا نیا ہتھیار نہیں، بلکہ ایک حقیقی روبوٹ ہے، جسے زراعت کے نہایت محنت طلب کاموں میں سے ایک، یعنی کپاس کی ٹوپنگ (پودے کی چوٹی کاٹنے) کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

چینی انجینئروں کا تیار کردہ یہ بغیر ڈرائیور کے چلنے والا روبوٹ اس وقت شمال مغربی چین کے سنکیانگ ایغور خودمختار علاقے کے وسیع کپاس کے کھیتوں میں کام کر رہا ہے، جو ملک کا سب سے بڑا کپاس پیدا کرنے والا خطہ ہے۔

READ  چین: آٹو شو میں کم قیمت گاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں