روس جہاں ضروری اور مناسب سمجھے گا، وہاں کارروائی کرے گا: پیوٹن

Russia will take action wherever it deems necessary and appropriate

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک نے روسی تجارتی جہاز قبضے میں لیے تو روس بھی اسی انداز میں جواب دے گا، روس جہاں ضروری اور مناسب سمجھے گا، وہاں کارروائی کرے گا۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے روسی جزیرے سخالین میں بحری فوجی مشقوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ نیٹو ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں مداخلت بڑھا رہا ہے، آرکٹک میں کشیدگی پیدا ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی ممالک کے حکام روسی بحری جہازوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ممالک کی جانب سے روسی تجارتی جہازوں کو قبضے میں لینا بحری قزاقی ہے۔

READ  بنگلادیش میں عام انتخابات: جماعت اسلامی نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے امیدوار کو ٹکٹ جاری کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں