سلمان خان کی گاڑی مداح کے پیر پر چڑھ گئی، اداکار ڈرائیور پر برہم

Salman Khan's car runs over fan's foot, actor angry at driver

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ہندو مذہبی تہوار کے موقع پر ان کی گاڑی کے گرد جمع ہونے والے مداحوں کے ہجوم کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

سلمان خان تہوار کے لیے پہنچے تو ان کے مداحوں کا ایک بہت بڑا ہجوم ان کی گاڑی کے گرد جمع ہوگیا، تاہم اس کے باوجود گاڑی آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی تھی۔

گاڑی کے آگے بڑھتے ہی ایک مداح کا پیر غلطی سے سلمان خان کی گاڑی کے ٹائر کے نیچے آ گیا۔

یہ دیکھ کر سلمان خان شدید برہم ہو گئے اور انہوں نے ڈرائیور کو فوری گاڑی روکنے کی ہدایت دیتے ہوئے ڈانٹا تاکہ مداح کو مزید نقصان نہ پہنچے۔

سوشل میڈیا پر صارفین سلمان خان کے اس فوری ایکشن کی تعریف کر رہے ہیں کہ انہوں نے ہجوم کے باوجود حادثے پر فوری توجہ دی اور ڈرائیور کو روک کر بڑی مصیبت سے بچایا۔

READ  بھارت کا سندھ طاس معاہدے کے تحت سیلاب کے معاملے پر پاکستان سے رابطہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں