سامعہ حجاب کیس; حسن زاہد کا جسمانی ریمانڈ 3 روز کے لیے مزید بڑھا دیا گیا

Samia Hijab case; Hassan Zahid's physical remand extended for 3 days

سامعہ حجاب اغوا و دھمکی کیس میں گرفتار ملزم حسن زاہد کا جسمانی ریمانڈ مزید تین روز کے لیے منظور کر لیا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت نے ابتدائی پانچ روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ اظہر ندیم کے سامنے پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت پہلے سابقہ ریمانڈ آرڈر کا جائزہ لے اور یہ بھی دیکھا جائے کہ پولیس نے پچھلے ریمانڈ میں کیا تحقیقات کیں۔

عدالت میں حسن زاہد اور سامعہ کے درمیان مالی لین دین کی تفصیلات اور سامعہ کے والدین کا ویڈیو بیان بھی پیش کیا گیا، جبکہ ملزم کے وکیل نے مؤقف دیا کہ دونوں کی منگنی ہوچکی ہے اور اس کی تصاویر بھی عدالت میں جمع کرائیں۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم سے 45 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں، جبکہ گاڑی، اسلحہ اور ساتھیوں کی برآمدگی ابھی باقی ہے، اسی لیے آٹھ روزہ مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ تین روز کے لیے بڑھا دیا۔

READ  مولانا فضل الرحمان پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا، علی امین گنڈاپور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں