سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کیلئے مکمل تعاون کا اعادہ

Saudi cabinet reiterates full support for Yemen's constitutional government

سعودی کابینہ کے اجلاس میں یمن کی آئینی حکومت کے لیے مکمل تعاون کا اعادہ کیا گیا ہے۔

سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کے اجلاس میں یمن میں آئینی حکومت اور صدارتی قیادت کونسل کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں علاقائی صورتِ حال اور عالمی امور کا جائزہ لیا گیا اور کابینہ نے مکہ دفاعی اتحاد کی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے نتائج کو سراہا۔

کمیٹی کے تینوں ملکوں نے سعودی شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی جبکہ مشترکہ دفاعی ذمے داریوں پر فوری عملدرآمد، فوجی تیاری اور باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

READ  بھارت کبھی پانی روک کر اور کبھی چھوڑ کر دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا کر رہا ہے: مصدق ملک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں