سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان نے خون کا عطیہ دے کر مہم کا آغازکر دیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خون عطیہ کرتے ہوئے سالانہ قومی خون عطیہ مہم 2026 کا باقاعدہ آغاز کردیا،شہزادہ محمد بن سلمان نےخون عطیہ کرکے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو بھی خون عطیہ کرنے اور اس قومی انسانی مہم میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دی۔
قومی خون عطیہ مہم کا مقصد ملک بھرمیں رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے کے رجحان کو فروغ دینا، خون کے ذخائر کو مستحکم رکھنا اور ضرورت مند مریضوں کے لیے خون کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔
سعودی حکام کےمطابق خون کاعطیہ ایک اہم انسانی اور قومی خدمت ہے،جس کے ذریعے ہنگامی حالات، آپریشنز اور مختلف طبی ضروریات میں مریضوں کی مدد کی جا سکتی ہے۔






تبصرے بند ہیں