ملک میں سستے گھروں کی تعمیر کیلئے اسکیم منظور

Scheme approved for construction of affordable houses in the country

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سستے گھروں کی تعمیر کے لیے اسکیم کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں مارک اپ سبسڈی رسک شیئرنگ اسکیم کے تحت مالی معاونت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں محمد اورنگزیب نے سستے گھروں کی تعمیر کے لیے اسکیم کی منظوری دیتے ہوئے وزارت ہاؤسنگ کو جامع ڈیٹا بیس تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ملک میں لو کاسٹ ہاؤسنگ کو فروغ دیا جائے گا، حکومت 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے سبسڈی فراہم کرے گی، 20 سے 35 لاکھ کا قرضہ 20 سال کی مدت کے لیے دینے کی تجویز کی گئی ہے۔

ای سی سی کے اجلاس میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے عالمی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو پورا ریلیف نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شپ بریکنگ ری سائیکلنگ کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

READ  ایران نے اسٹار لنک کی کارروائیوں پر ناروے کے سفیر کو طلب کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں