لاہور: نجی یونیورسٹی میں چند روز کے دوران خودکشی کا دوسرا واقعہ، طالبہ چھت سے کودگئی

Second suicide in a few days at a private university

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں رائے ونڈ روڈ پر واقع نجی یونیورسٹی کی طالبہ چھت سے نیچےکود گئی۔

پولیس کے مطابق 21 سالہ طالبہ نے بلڈنگ کی دوسری منزل سے چھلانگ لگائی، طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ چند روز قبل اسی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے بھی چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کی تھی۔

پولس کے مطابق طالبہ ڈی فارم کی طالبہ اورنارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ کی رہائشی ہے جبکہ انتظامیہ نے طالبہ کے چھت سے کودنے کے بعد یونیورسٹی کو بند کر دیا ہے

READ  102 ملین ڈالر کے زیورات، لوور میوزیم ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں