سالِ نو پر مری میں دفعہ 144 نافذ، صرف فیملیز کو داخلےکی اجازت ہوگی

Section 144 imposed in Murree on New Year's Eve

نئے سال پر مری میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا، اگلے 2 روز مری مال روڈ پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

ڈی پی او مری کے مطابق اقدام سیاح فیملیز کو پُر امن ماحول فراہم کرنےکے لیےکیاگیا ہے، بیچلر ٹورسٹ مری مال روڈ کے سوا دیگر مقامات پر جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب ملکہ کوہسار مری گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ہے جہاں نئے سال کی خوشیاں منانے کے لیے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، محکمہ موسمیات نے آج سے 2 جنوری تک بارشوں اور برف باری کا امکان ظاہر کردیا۔

مری و گلیات میں متوقع برف باری پر محکمہ ہائی وے پنجاب نے الرٹ جاری کردیا، صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے محکمہ ہائی وے کو مکمل الرٹ رہنے، برف ہٹانے کے لیے مشینری ہمہ وقت فعال رکھنے کی ہدایت کردی۔

READ  190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں